پاکستان
Trending

محسن نقوی اور طلال چوہدری سے مالدیپ کے وزیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے مالدیپ کے وزیر سیاحت و سول ایوی ایشن محمد امین نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، کھیل، صحت، تجارت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

مالدیپ کے وزیر محمد امین نے اسلام آباد کے جدید انفراسٹرکچر، صفائی کے نظام اور قدرتی حسن کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات اور بہترین مواقع رکھتا ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور مالدیپ کے درمیان فضائی روابط کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس حوالے سے مالدیپ کی قومی ایئرلائن کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان جلد براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button