پاکستان
Trending

سپارکو کا خصوصی خلائی پورٹل متعارف، مشن کی لائیو ٹریکنگ اور بورڈنگ پاس کی سہولت فراہم

 

اسلام آباد:پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کے حوالے سے سپارکو نے عوامی معلومات اور آگاہی کے لیے ’سپارکو مشن ہب‘ کے نام سے خصوصی انٹرنیٹ پورٹل جاری کر دیا ہے، جس کے ذریعے شہری خلائی مشن کی تفصیلات اور سرگرمیوں سے براہِ راست آگاہ رہ سکیں گے۔

سپارکو کے مطابق پورٹل astronaut.suparco.gov.pk پر مشن ڈیش بورڈ کے ذریعے خلائی اسٹیشن کے ماڈیولز، مشن کے مختلف مراحل، ٹائم لائن اور کاؤنٹ ڈاؤن کی تفصیلات دستیاب ہوں گی۔

شہری اپنی معلومات درج کرکے اس تاریخی مشن کا خصوصی بورڈنگ پاس بھی حاصل کر سکیں گے، جسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ دوسروں کے ساتھ شیئر بھی کیا جا سکے گا۔

پورٹل پر خلائی اسٹیشن کی لائیو ٹریکنگ کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے، جس کے ذریعے شہری جان سکیں گے کہ خلائی اسٹیشن اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت اور مظفرآباد سمیت مختلف شہروں کے اوپر سے کب گزرے گا۔

اس کے علاوہ شہری اپنے نیک تمناؤں کے پیغامات بھی بھیج سکیں گے، جبکہ مشن کی تازہ ویڈیوز اور دیگر معلومات بھی پورٹل پر فراہم کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button