پاکستان

"ریکوڈک منصوبے میں آئی ایف سی کی 400 ملین ڈالر مزید سرمایہ کاری”

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے ملکی معیشت میں نئی روح پھونکنے کے لیے ریکوڈک منصوبے میں مزید 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

ریکوڈک منصوبے میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی کل سرمایہ کاری 700ملین ڈالر تک پہنچ گئی، ریکوڈک منصوبے کی لاگت 6.6 بلین ڈالر ہے۔

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن قرض و سرمایہ سے فنڈ فراہم کرے گا، ریکوڈک سے37 سال میں 74 ارب ڈالر تک آمدن کی توقع ہے، اس منصوبے میں یو ایس ایگزِم، ایشیائی ترقیاتی بینک ، کینیڈا اور جاپان کے مالیاتی اداروں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔

آئی ایف سی کے سربراہ مختار ڈیوپ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انفرااسٹرکچر ، توانائی اور قدرتی وسائل پر توجہ بڑھا رہے ہیں، پاکستان میں توانائی و قدرتی وسائل میں دوگنا سرمایہ کاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا تانبے اور سونے کا منصوبہ ریکوڈک 2028 میں پیداوار شروع کرے گا اور اس منصوبے سے بلوچستان کی ترقی اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

سربراہ آئی ایف سی مختار ڈیوپ کا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور یہ منصوبہ پاکستان کو عالمی معدنیاتی نقشے پر لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button