پاکستان

پیپلز پارٹی حکومت میں شمولیت پر غور نہیں کر رہی: شرجیل میمن

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں حکومت میں شامل ہونے کی تجویز دی گئی تو شاید پارٹی اس پر غور کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیاسی حقیقت ہے، تاہم عدالتی فیصلوں پر عمل کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان منفی سیاست چھوڑ کر مثبت طریقے سے سیاست کریں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کر رہی ہے، انہیں اپنے رویے کو درست کرنا چاہیے، اور ملک کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی طرح سیاست کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سانحہ سوات پرپوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے، سیاحت کے لیے گئے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایسے واقعات افسوس ناک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button