اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ، پشاور اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
جسٹس جنید غفار چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
جسٹس عتیق شاہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
جسٹس روزی خان چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ
اجلاس میں کچھ اراکین نے آئینی اعتراضات بھی اٹھائے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ نہ ہونے پر اعتراض کیا، جس کی جسٹس منیب اختر اور دیگر حکومتی نمائندوں نے حمایت کی۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس کامران ملاخیل نے سابق جج جسٹس نذیر لانگو کی جوڈیشل کمیشن میں مستقل شرکت کو آئین کے آرٹیکل 175A(5) کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔




