بین الاقوامیپاکستان

پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے دو ماہ بعد بھارت کا فوجی ہلاکتوں کا اعتراف

بھارتی جنتا پارٹی پر اپنے ہی ملک میں سیاسی، عسکری اور عوامی سطح پر دباؤ بڑھا تو "ناکام آپریشن سندور” میں بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں کو تسلیم کرنا پڑا۔
اگرچہ دو ماہ سے بھارت آپریشن سندور میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تردید کرتا رہا ہے تاہم اب یو ٹرن لیتے ہوئے بھارت کی جانب سے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے لگ بھگ سو کے قریب فوجیوں اور پائلٹس کو فوجی اعزازات سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے سپاہیوں کو احترام دیا جاتا ہے مگر بھارت نے جنگی اخلاقیات کے برعکس پاکستانی حملوں میں ہونے والی بے عزتی پر پردہ ڈالنے کیلئے اپنے فوجی جوانوں کی ہلاکتیں چھپانے کی کوشش کی۔ مگر یہ کوشش ناکام رہی اور بھارت سرکار کو گھٹنے ٹیکنا پڑے
"ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارت کو قابلِ ذکر جانی نقصان اٹھانا پڑا، اور غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے تقریباً ڈھائی سو اہلکار ہلاک ہوئے۔”
بھارت کی جانب سے اپنی فضائیہ کے 3 رافیل آپریٹرز سمیت 4 پائلٹس، ادھم پور ائیربیس پر پاکستانی حملے میں ہلاک ہونے والےروسی ساختہ ائیر ڈیفنس سسٹم ایس 400 کے آپریٹرز کو بھی قومی اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ۔
بھارت کی جانب سے بار بار انکار کے باوجود متعدد مواقعوں پر بھارتی فوجی افسران ور سفیر اس بات کو تسلیم کر چکے ہیں کہ پاکستانی حملوں نے بھارت کو جنگ بندی پر مجبور کیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کے اہلخانہ کی زبان بندی کیلئے پریشر ڈالا کہ وہ ہلاک ہونے والوں کی تفصیلات اور تصاویر بھی کسی سے شئیر نہ کریں
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکارو ں کے لئے اعزازات کا اعلان بھارت کے اندرونی تضاد کا عکاس ہے۔ ایک جانب بھارت کہتا رہا کہ پاکستان کےساتھ جنگ میں انکا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پھر ایک دم ہلاک شدگان کیلئے اعزازات کا اعلان کر دیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں پروفیشنل افواج میدان جنگ میں جان دینے والے فوجیوں کو عزت احترام اور فخر کے ساتھ اعزاز سے نوازا جاتا ہے نہ کہ رازداری کے ساتھ۔ آپریشن سندور میں ہونے والےنقصانات کے حوالے سے مسلسل تردید پر دنیا بھر میں عسکری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے مزمت کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button