پاکستان

کراچی: لیاری میں پانچ منزلہ عمارت منہدم، 7 جاں بحق، اعلیٰ سطحی انکوائری کا آغاز

 

کراچی :کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن فوری طور پر شروع کر دیا گیا تاہم تنگ گلیاں ہیوی مشینری کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت میں 12 خاندان رہائش پذیر تھے جبکہ اس سے متصل عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سندھ حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے، جسے تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وزیر بلدیات سعید غنی نے SBCA کے متعلقہ افسران کو معطل کر دیا

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے شہر کی تمام خستہ حال عمارتوں کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

گورنر سندھ، صدر مملکت، وزیراعظم اور بلاول بھٹو کا واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button