اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5 ہزار ڈالر سے زائد رقم بیرون ملک لے جانے والے مسافروں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے ایف آئی اے کراچی زون کے دورے اور اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔
وزیر داخلہ نے حوالہ ہنڈی مافیا، بھکاری بھیجنے والی ایجنٹ مافیا اور جعلی ادویات کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
اجلاس میں ایف آئی اے کی کارکردگی اور مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس کے بعد وزیر داخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹس کی گرفتاری اور ڈی پورٹ ہونے والے بھکاریوں کی فوری گرفتاری پر بھی زور دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ جعلی ادویات کا کاروبار ملک کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس میں ملوث افراد کو جیل بھیجنا حکومت کی ترجیح ہے۔




