پاکستانکھیل

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن؛ قومی ریسلر انعام بٹ سیکرٹری جنرل منتخب

ریسلنگ میں پاکستان کی شان اور گوجرانوالہ کی آن ،، انعام بٹ اب دفتری امور میں بھی متحرک نظر آئیں گے۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے انتخابات میں انعام بٹ بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں
36 سالہ فری اسٹائل ریسلر انعام بٹ نے اپنے 15 سالہ شاندار کیریئر میں پاکستان کے لیے کامن ویلتھ اور ساؤتھ ایشین گیمز سمیت مجموعی طور پر آٹھ طلائی تمغے جیتے، جب کہ تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ بھی اپنے نام کیا۔ پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے قومی پہلوان کا فی الحال ریسلنگ سے ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب ملکی سطح پر نوجوان ریسلرز کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کریں گے اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے بھی تیار ہیں۔
طویل عرصے تک سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہنے والے ارشد ستار کو پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے، جبکہ چوہدری مبین کو چیئرمین کے منصب پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس بار منتخب باڈی میں پہلی مرتبہ خواتین ممبران کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button