پاکستان

پاکستانی ایئرلائنز کے لیے بڑا ریلیف، ”برطانیہ نے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی ہٹا دی

برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا ہے، جس کے بعد پاکستانی ایئرلائنز اب دوبارہ برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت حاصل کرنے کے قابل ہو گئی ہیں۔ برطانوی ہائی کمیشن نے اس فیصلے کو پاکستان کی ایوی ایشن سیفٹی میں بہتری کا اعتراف قرار دیا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی ایئرلائنز پر عائد سفری پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ اب پاکستان کی فضائی کمپنیوں کو برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت حاصل کرنے کے لیے یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے باضابطہ منظوری لینا ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ایئرلائنز اب برطانیہ میں آپریٹ کرنے کے لیے اجازت نامے کی درخواست دینے کی اہل ہو چکی ہیں، تاہم ہر درخواست کا جائزہ سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانیہ کی مقررہ شرائط کے مطابق لیا جائے گا۔
ہائی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق، پاکستان کا نام ایئر سیفٹی لسٹ سے ایک آزاد اور تکنیکی جانچ کے بعد نکالا گیا ہے۔ فیصلہ برطانیہ کے ایئر سیفٹی کمیٹی نے پاکستان کی جانب سے ایوی ایشن سیفٹی کے معیار بلند کیے جانے کے نتیجے میں
برطانوی ہائی کمشنر کا ردعمل
برطانیہ میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے اس پیشرفت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی ایئرلائن سے سفر کرنے کی منتظر ہیں۔ فیصلہ نہ صرف فضائی رابطوں کو بحال کرے گا بلکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خاندانی روابط اور تجارتی تعلقات کو بھی فروغ دے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹویٹ
شہباز شریف کی حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ 3سال کی لُگاتار محنت رنگ لائی۔ بانی پی ٹی آئی اور اسکا ہوا بازی کا وزیر غلام سرور پی آئی اے کو کھنڈرات میں چھوڑ گئے تھے آج پھر سبز ہلالی پرچم فخر کے ساتھ فضاؤں میں بلند ہو رہا ہے۔ ایوی ایشن منسٹر کی کی انتھک محنت اور کمٹمنٹ رنگ لائی۔ پاکستان زندہ باد
”برطانیہ نے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی ہٹا دی۔ پابندی ہٹانے کا فیصلہ برطانوی ایئر سیفٹی بورڈ نے کیا۔ پاکستانی ایئر لائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کے لیے درخواست دے سکتی ہے۔ ایئر لائنز کو پروازوں کے لیے یو کے سی اے اے سے اجازت لینا ہوگی۔ سیفٹی لسٹ سے اخراج آزاد اور تکنیکی عمل کے تحت ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button