پاکستان

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری، لوکل گورنمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور متعلقہ طریقہ کار کے نفاذ سے متعلق معاملات پر غور کے لیے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بلدیاتی حکومت و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں "پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025” کی مختلف شقوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بل کے تحت بلدیاتی حکومت کی جائیدادوں کے استعمال اور فروخت سے متعلق شقوں پر گفتگو ہوئی، جبکہ مقامی حکومت کو ٹیکس اور فیس عائد کرنے کے اختیار کی شق کو باقاعدہ منظوری دی گئی۔
کمیٹی نے مختلف ٹیکسوں اور فیسوں کے نفاذ، ترمیم یا خاتمے کے ممکنہ طریقہ کار پر تفصیل سے غور و خوض کیا۔ اجلاس کے دوران ریٹنگ ایریاز، جائیداد پر عائد ٹیکس، اور بل کی عدم ادائیگی کی صورت میں نوٹس جاری کرنے کے نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ بلدیاتی حکومتوں کو مالی طور پر خودمختار بنانے اور مقامی سطح پر مؤثر ٹیکس نظام کے قیام کے لیے قانون سازی کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات کو حتمی بل میں شامل کر کے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، تاکہ بلدیاتی انتخابات سے قبل قانونی و انتظامی ڈھانچے کو مکمل طور پر فعال کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button