کراچی :سندھ حکومت نے کراچی کے تمام 25 ٹاؤنز میں شہری سڑکوں پر پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ بلدیات کی جانب سے اس حوالے سے ایک مہم بھی شروع کی گئی ہے تاکہ غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) مالی طور پر مستحکم ہونے کے بعد شہریوں کو مفت پارکنگ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ شہر کی مرکزی 46 سڑکوں پر پہلے ہی پارکنگ فیس ختم کی جا چکی ہے اور باقی علاقوں میں بھی اس عمل کو جلد مکمل کیا جائے گا۔




