پاکستان

تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو میں ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

 

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی ایچ کیو میں تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سعیدزودا بوبوجون عبدالقادیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، دونوں عسکری حکام نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔ معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button