چکوٹھی:نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال پاک فوج کے افسران نے کیا۔ دورے کے دوران شرکاء کو پاک فوج کی جانب سے چکوٹھی سیکٹر میں دی گئی قربانیوں، دفاعی حکمت عملی اور حاصل کردہ کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
شرکاء نے اس بریفنگ کو نہایت معلوماتی اور مؤثر قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے جذبہ قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بھرپور ستائش کی۔




