کولکتہ: انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بی جے پی کی سرپرستی میں بنگالی بولنے والے شہریوں کے خلاف نسل کشی اور ظلم و جبر کا پردہ فاش کیا ہے۔ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مودی سرکار کو اس رپورٹ کی روشنی میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ممتا بینرجی نے کہا کہ انسانی حقوق کے ادارے نے وہی حقیقت بیان کی ہے جو وہ برسوں سے دہرا رہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی حکومتیں لسانی تعصب کی بنیاد پر بنگالی بولنے والے شہریوں، حتیٰ کہ بھارتی شہریوں کو بھی غیرقانونی مہاجر قرار دے کر ملک بدر کر رہی ہیں۔ یہ کاروائیاں امیت شاہ کی وزارت داخلہ کی مرکزی ہدایات پر منظم طریقے سے انجام دی جا رہی ہیں۔
ممتا بینرجی نے خبردار کیا کہ یہ لسانی دہشت گردی بھارت کو سیکولر ریاست سے ہندو اکثریتی ریاست میں تبدیل کرنے کی مودی حکومت کی سازش ہے، جس سے ملک کی سالمیت اور اقلیتوں کے حقوق کو شدید خطرہ لاحق ہے




