لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال، امن و امان کے معاملات اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر حافظ نعیم الرحمان سے تعزیت کی اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔




