اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران خطے کی صورتحال، امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں اور مذاکراتی عمل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری، مذاکرات اور تعمیری روابط کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ رافیل گروسی نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کی امید ظاہر کی۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران رافیل گروسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی امیدوار ی سے بھی اسحاق ڈار کو آگاہ کیا، جبکہ نائب وزیراعظم نے عالمی امن، اقوام متحدہ اور مؤثر کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔




