لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے نئے امیگریشن کاؤنٹرز قائم اور فعال کر دیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ان کاؤنٹرز سے امیگریشن کلیئرنس میں تاخیر کم ہوگی اور غیر ملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو بہتر سہولت ملے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، جبکہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے لیے بھی امیگریشن کا عمل مزید تیز اور آسان بنایا جا رہا ہے۔ یہ اقدامات امیگریشن سروسز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔




