پاکستان

"ہونہار اسکالرشپ پروگرام” کی رجسٹریشن شروع

پنجاب میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر "ہونہار پورٹل” کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے صوبے بھر کے طلبہ کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا، "میرے پیارے پنجاب کے طلبہ، آپ کے خواب ہی پنجاب کے مستقبل کی دھڑکن ہیں۔” ان کے مطابق ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت اب تک 80 ہزار نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملا ہے، جن میں سے 50 ہزار طلبہ اسکالرشپ وصول کر رہے ہیں، جبکہ 30 ہزار مزید طلبہ اس مرحلے میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام گزشتہ سال کے آغاز سے اب تک 67 مختلف شعبوں میں طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کر رہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اگلے مرحلے کے لیے پورٹل کھول دیا گیا ہے، اور نوجوان اعتماد کے ساتھ درخواست دے کر شوق سے تعلیم حاصل کریں۔
نوجوانوں کو حوصلہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا، "جو کچھ آپ حاصل کر سکتے ہیں، اس پر یقین رکھنے سے کبھی باز نہ آئیں، آپ کی کامیابی ہمیشہ میرا سب سے بڑا فخر رہے گی۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button