پاکستان
Trending

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتیں بڑھا دیں

 

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست 2025 کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 10.73 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے لیے قیمت میں 0.14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے،نئی قیمت 11.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

اوگرا کے مطابق عالمی منڈی میں درآمدی لاگت میں اضافے کے باعث مقامی قیمتوں میں رد و بدل ناگزیر ہو گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button