پاکستانٹیکنالوجی

سپارکو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں

اسلام آباد: پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو نے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں کی جدید سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں، جن میں تباہی کا حقیقی منظر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں تباہ کن سیلاب اور اس کے بعد بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے اور جاری بارشوں کے باعث پنجاب میں بھی سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے۔ متعدد بند ٹوٹنے کے باعث پانی کئی آبادیوں میں داخل ہو چکا ہے، فصلیں زیرِ آب آ گئی ہیں اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

سپارکو کی جاری کردہ تصاویر میں سیلاب سے پہلے اور بعد کی صورتحال کا واضح موازنہ کیا گیا ہے۔ بائیں جانب کی تصویر 22 اگست کی ہے، جس میں دریا اپنی مقررہ حدود میں معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ جبکہ دائیں جانب کی تصویر 24 اگست کی ہے، جہاں دریا اپنے کناروں سے نکل کر وسیع علاقے کو زیرِ آب دکھائی دے رہا ہے۔

یہ سیٹلائٹ تصاویر سیلاب کی شدت اور اس کے اثرات کو سمجھنے میں حکام کی مدد فراہم کریں گی، تاکہ ریسکیو اور بحالی کے کاموں کو مؤثر انداز میں انجام دیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button