پاکستان
Trending

پنجاب میں سیلاب متاثرین کی تلاش کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا پہلی بار استعمال، کامیاب ریسکیو آپریشنز

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی بار سیلاب متاثرین کی بروقت نشاندہی کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔

تھرمل امیجنگ سے لیس ڈرونز کی مدد سے جھنگ، بہاولنگر اور دیگر متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی میں گھرے افراد اور مویشیوں کا سراغ لگایا گیا، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

حکام کے مطابق، جھنگ میں پانچ افراد اور ان کے مویشیوں کو پانی میں پھنسے ہوئے ڈرون کیمروں نے ٹریس کیا، جنہیں بروقت بچا لیا گیا۔ بہاولنگر کی دریائی پٹی میں بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے امدادی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کیمروں کے استعمال سے دشوار گزار اور دور دراز علاقوں تک رسائی میں آسانی پیدا ہوئی ہے، اور یہ ٹیکنالوجی آئندہ بھی ریسکیو مشنز کا حصہ رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button