پاکستان
Trending

لاہور میں موسلا دھار بارش، مختلف علاقوں میں نظامِ زندگی متاثر

 

لاہور: شہر میں مون سون کا دسواں سپیل شدت اختیار کر گیا۔ اچھرہ، ساندہ، گلبرگ، جیل روڈ اور مسلم ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے، جس کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے اور ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

گلبرگ کی مین مارکیٹ، لبرٹی مارکیٹ، ٹولنٹن مارکیٹ اور مزنگ چونگی کے اطراف بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button