ٹیکنالوجی

ایپل نے آئی فون 17 سیریز، نئی سمارٹ واچز اور ایئر پوڈز متعارف کرا دیے

کیلیفورنیا : ایپل نے اپنے تازہ ترین لانچ ایونٹ میں اپنی نئی آئی فون 17 سیریز کے ساتھ جدید سمارٹ واچز اور ایئر پوڈز بھی پیش کر دیے ہیں۔

آئی فون 17 سیریز میں نیا آئی فون ایئر سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ہے، جسے پہلے سے زیادہ پتلا اور مضبوط بنایا گیا ہے۔ اس کی موٹائی صرف 5.6 ملی میٹر ہے، جو اسے اب تک کا سب سے پتلا آئی فون بناتا ہے، اور وزن میں بھی 24 گرام کم ہے۔ اس میں ٹائٹینیم فریم استعمال کیا گیا ہے تاکہ مضبوطی اور ہلکے پن کو یقینی بنایا جا سکے۔ آئی فون ایئر کی قیمت 999 ڈالر رکھی گئی ہے، جبکہ آئی فون 17 کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کی قیمتیں بالترتیب 1,099 اور 1,199 ڈالر ہیں۔

ایپل کے سی ای او ٹم کُک نے کہا کہ آئی فون ایئر کمپنی کی اب تک کی سب سے بڑی تکنیکی پیش رفت ہے۔ پرو اور پرو میکس ماڈلز میں کیمرا پلیٹیو میں تبدیلی کی گئی ہے، جو اب ایک لمبی افقی بار کی شکل میں ہے، جس سے فون کو میز پر رکھ کر استعمال کرنا آسان ہو جائے گا اور ہلنے کا خدشہ کم ہو گا۔

نئے ماڈلز میں 48 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ دیا گیا ہے، جو الٹرا وائیڈ اور مین کیمرہ کے برابر ہے، اور اس کے ساتھ 4X آپٹیکل زوم متعارف کرایا گیا ہے، جو ڈیجیٹل زوم کے ساتھ 40X تک جا سکتا ہے۔ ایپل نے زوم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے نئے AI فیچرز بھی شامل کیے ہیں۔

آئی فون ایئر میں نیا A19 پرو پروسیسر اور بہتر بیٹری دی گئی ہے، جو بیٹری کی کارکردگی کو بڑھائے گی۔ تاہم، اس ماڈل میں صرف ایک کیمرا موجود ہے اور الٹرا وائیڈ لینس نہیں دیا گیا، جو فوٹوگرافی کے شوقین صارفین کے لیے کچھ محدودیت کا باعث ہو سکتا ہے۔

ایپل نے اس سال امریکی ٹیرف کے باوجود قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا تاکہ صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

اس کے علاوہ، ایپل نے اپنی سمارٹ واچز کی نئی لائن متعارف کرائی ہے جس میں واچ سیریز 11، واچ الٹرا 3 اور واچ SE شامل ہیں، جن میں صحت اور فٹنس کے جدید فیچرز دیے گئے ہیں۔ آڈیو کے شوقین افراد کے لیے نئی ایئر پوڈز پرو 3 بھی لانچ کی گئی ہیں، جو بہتر آواز اور کارکردگی فراہم کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button