پاکستان
Trending

دو نئی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹر، تعداد 170 ہو گئی

 

اسلام آباد :پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی فہرست میں دو نئے نام شامل ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی کو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کر لیا ہے۔

کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی ہوں گے۔تجدید نظام پارٹی کی قیادت خالد زمان کریں گے

الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئے ان کی رجسٹریشن کی منظوری دی ہے۔
اس نئی رجسٹریشن کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 170 ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button