پاکستان
Trending

پنجاب میں سموگ کنٹرول کے لیے اینٹی سموگ کینن کی تعیناتی کا آغاز

لاہور: پنجاب میں سموگ کے خاتمے کے لیے جدید اینٹی سموگ کینن کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ لاہور کے مختلف حصوں میں اس ٹیکنالوجی کی مدد سے پانی کی باریک بوندا باندی کے ذریعے فضائی آلودگی اور مٹی کے ذرات کو کم کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب خود اس آپریشن کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ ہوا کی کوالٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ مشین چین، بھارت اور دیگر ممالک میں بھی استعمال ہو رہی ہے اور اب پنجاب میں بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

یہ اقدام صوبے میں بڑھتی ہوئی سموگ کو کنٹرول کرنے اور شہریوں کو صاف ستھری ہوا فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button