اسلام آباد: وفاقی حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان جاری مذاکرات میں ایک اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ دونوں فریقین نے پیچیدہ اور مشکل معاملات کو کمیٹیوں کے سپرد کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ مذاکرات کا عمل جاری رہے اور مسائل کا پائیدار حل نکالا جا سکے۔
اسی دوران، غیر ذمہ دار عناصر کی ممکنہ خراب کاری کے خدشے کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی سے گریز کیا جا رہا ہے تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔




