پاکستان
Trending

پہلے اپنے صوبے کے مسائل کا حساب دیں:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کانقادوں کو جواب

 

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزمل اسلم کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ پنجاب پر تنقید کرتے ہیں، انہیں پہلے اپنے صوبے کی دہشت گردی، کرپشن، لا قانونیت اور سیلاب متاثرین کی صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے خاص طور پر بونیر، صوابی اور سوات میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد پر سوال اٹھایا کہ کیا وہاں کی حکومت نے متاثرین کی مناسب مدد کی ہے؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ ہر مہینے وفاق کو فنڈز کے لیے خط لکھتے ہیں جبکہ یہاں صرف غیر ضروری تنقید کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کابینہ کے دو وزراء نے وزیراعلیٰ کی کرپشن کے الزامات پر استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ مریم نواز سیلاب متاثرین کے نام پر قرض یا امداد نہیں مانگیں گی اور چندے کی عادت ڈالنے والوں کو دوسروں کو بھی یہ سکھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button