واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ وہ مجوزہ غزہ امن معاہدے پر اتوار کی شام 6 بجے تک دستخط کرے، ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹرمپ کے مطابق، معاہدے پر خطے کے کئی ممالک دستخط کر چکے ہیں اور اب حماس کو بھی اس کا حصہ بننا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک حماس کے 25 ہزار سے زائد جنگجو مارے جا چکے ہیں اور باقی عسکری طور پر محصور ہو چکے ہیں۔
انہوں نے فلسطینی شہریوں سے محفوظ علاقوں کی جانب منتقل ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ "معاہدہ باقی جنگجوؤں کی جانیں بھی بچا سکتا ہے، بشرطیکہ تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔” ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن ہر صورت قائم کیا جائے گا۔




