وفاقی حکومت نے سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والے صارفین پر نافذ 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سولر صارفین کی دائر کردہ نظرثانی درخواست منظور ہونے کے بعد کیا گیا۔
صدر مملکت نے سولر جی ایس ٹی سے متعلق اپیل منظور کرتے ہوئے کیس کو دوبارہ سماعت کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب کے پاس بھجوا دیا۔ صدر نے ہدایت دی ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب معاملے کی تفصیلی جانچ کرے تاکہ ٹیکس کے نفاذ پر مناسب فیصلہ کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں نے وفاقی ٹیکس محتسب کے ابتدائی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جس کے بعد سولر صارفین پر ٹیکس نافذ کیا گیا تھا۔ اس ٹیکس کی وجہ سے صارفین کو بھاری ادائیگیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، جس پر تشویش ظاہر کی گئی تھی۔




