پاکستانتازہ ترین

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری

لاہور: پنجاب کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز تیزی سے جاری ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور ہیڈ خانکی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں فوجی جوان عوام کی مدد میں مصروف ہیں۔

پاک فوج کے دستے کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سینکڑوں متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکے ہیں، جن میں بزرگ شہری، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ متاثرین کو فوری طور پر قریبی امدادی مراکز میں منتقل کر کے ابتدائی طبی امداد، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

فوج نے سول انتظامیہ کے تعاون سے متعدد ریسکیو اور ریلیف کیمپس بھی قائم کیے ہیں جہاں متاثرین کو رہائش، علاج اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ان کیمپس میں تربیت یافتہ میڈیکل عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ ہنگامی صورت حال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

متاثرہ شہریوں نے پاک فوج کی بروقت کارروائی، جذبہ خدمت اور موثر امدادی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ان کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔

پاک فوج کی جانب سے جاری یہ آپریشن مکمل بحالی تک جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button