پاکستان
Trending

باکو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرکاری مصروفیات کا آغاز، یادگارِ شہداء اور مزارِ قائدِ آذربائیجان پر حاضری

 

باکو : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے دورۂ آذربائیجان کے سلسلے میں دارالحکومت باکو پہنچ گئیں جہاں ان کی سرکاری مصروفیات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ انہوں نے آذربائیجان کے بانی اور بابائے قوم حیدر علیوف کے مقبرے کا دورہ کیا اور وہاں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے باکو کی مشہور یادگار "کوچۂ شہداء” کا بھی رخ کیا، جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ مریم نواز اور پاکستانی وفد کے دیگر ارکان نے آذربائیجان کے قومی شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے خطے کی آزادی کے لیے ان کے کردار کی تعریف کی۔

پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف بھی پوری تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ موجود رہے۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور سفارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی جانب ایک اہم قدم دیکھا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button