راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج دوپہر ڈھائی بجے کور ہیڈکوارٹر پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے۔
اس پریس کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور حفاظتی اقدامات پر اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر فورسز کی جانب سے کی گئی حالیہ کاروائیوں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات اور منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔




