بین الاقوامی

شمالی کوریا کی امریکی جارحیت پر شدید مذمت، ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی

شمالی کوریا نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں اور علاقائی توسیع پسندی کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، اور انہوں نے کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں اور علاقائی توسیع کو ٹھہرایا، جنہیں مغرب کی جانب سے قبولیت اور حوصلہ افزائی حاصل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریا امریکا کے ایران پر حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے، جس نے ایک خودمختار ریاست کی علاقائی سالمیت اور سلامتی کے مفادات کو وحشیانہ طور پر پامال کیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے تصادم پر مبنی اقدامات کے خلاف متفقہ مذمت اور انکار کی آواز بلند کرے۔

ایران اور شمالی کوریا کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم رہے ہیں اور ان پر عسکری ٹیکنالوجی کی ترقی میں تعاون کا شبہ بھی ظاہر کیا جاتا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button