بین الاقوامی

اسرائیل نے مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دے دی

تل ابیب: اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد گزشتہ تین سالوں میں مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی تعداد 69 تک پہنچ گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیل کے دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ نے بتایا کہ یہ منصوبہ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے ساتھ مل کر پیش کیا گیا ہے، اور اس کا مقصد فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنا ہے۔

غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے بعد مغربی کنارے میں تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے باعث یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ نئی آبادکاریاں اسرائیلی قبضے کو مزید مستحکم کریں گی اور فلسطینیوں کے لیے دو ریاستی حل کے راستے میں رکاوٹ بنیں گی۔

عالمی سطح پر اسرائیل کی اس پالیسی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی آبادکاری پالیسی کشیدگی کو مزید بڑھا رہی ہے، فلسطینیوں کی زمین تک رسائی کو محدود کر رہی ہے، اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button