پاکستان
Trending

ایوان صدر میں یوم آزادی کے موقع پر سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ قومی اعزازات سے نوازا گیا

 

اسلام آباد:یومِ آزادی کے موقع پر ایوانِ صدر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معرکۂ حق، قومی خدمات اور عسکری بہادری پر نمایاں کارکردگی دکھانے والی سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ قومی اعزازات سے نوازا گیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلالِ جرأت عطا کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو بھی نشان امتیاز دیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مختلف قومی و سفارتی خدمات پر نشان امتیاز عطا کیے گئے، جب کہ وفاقی وزراء، مشیران اور سفارتی وفود کے کئی ارکان کو ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔

تقریب میں پاک فضائیہ کے متعدد پائلٹس کو ستارۂ جرأت اور شہداء کو تمغۂ جرأت اور ستارۂ بسالت دیے گئے۔ اعلیٰ عسکری قیادت بشمول ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر اور سینئر افسران کو بھی بہادری اور قیادت کے اعتراف میں اعزازات دیے گئے۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزراء، اعلیٰ حکام اور معززین نے شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم کے احترام اور ملک کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button