اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسپیکر کو اجلاس مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئی تاکہ ان کا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ ہو سکے اور اسے ایک چھوٹی سیاسی چال قرار دیا۔




