اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک-چین "آہنی دوستی” کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور دوطرفہ سٹریٹجک تعلقات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
چینی سفیر نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں استحکام لانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بھرپور طریقے سے سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور ہر مشکل گھڑی میں ساتھ نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور چین کی دوستی عالمی امن اور علاقائی ترقی کے لیے ایک ناگزیر ستون ہے، جسے مزید مستحکم کرنا دونوں ممالک کی اولین ترجیح ہے۔




