امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے ایران میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر اہم قرار دیا ہے۔ جریدے کے مطابق پاکستان نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے مؤثر سفارت کاری کی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف وینزویلا طرزِ عمل ناکام ہوگا اور جنوبی ایشیا میں بحران پیدا کر سکتا ہے۔
پاکستان، امریکہ کا اہم شراکت دار ہے، لیکن ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی کا حامی نہیں اور تشدد کے ذریعے رجیم چینج کو انتشار کا سبب سمجھتا ہے۔




