کراچی: مقامی عدالت نے انمول عرف پنکی کیس میں گرفتار مبینہ سہولت کاروں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
عدالت میں سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی کے قریبی ساتھی ہیں اور ان پر مبینہ طور پر غیر قانونی مالی لین دین اور رقوم کی منتقلی میں معاونت کے الزامات ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق سہیل الرحمان اور ذیشان الرحمان پر الزام ہے کہ وہ مبینہ منی لانڈرنگ میں کردار ادا کرتے رہے، جبکہ اکاؤنٹس منجمد ہونے کے باوجود مبینہ طور پر سمیر نامی شخص کے ذریعے مالی ٹرانزیکشنز جاری رکھی گئیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے مزید تفتیش جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔




