پاکستان
Trending

صفائی مہم کی کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار اطمینان، محرم الحرام کے لیے جامع سکیورٹی پلان کی ہدایت

 

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عید قرباں کے موقع پر صوبے میں صفائی کے انتظامات قابلِ تحسین رہے اور عوام نے پہلی بار “صاف ستھرا پنجاب” کی عملی جھلک دیکھی۔

محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام محکموں اور وزراء نے بہترین ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دیے، جس کے باعث انتظامی کارکردگی میں واضح بہتری سامنے آئی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے پولیس اور دیگر ادارے اپنی ذمہ داریاں مکمل ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جہاں اضافی نفری کی ضرورت ہو وہاں فوری طور پر تعیناتی کی جائے، جبکہ پولیس اہلکار شہریوں سے خوش اخلاقی اور بہتر رویے کے ساتھ پیش آئیں تاکہ عوامی اعتماد مزید مضبوط ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو محفوظ، پرامن اور منظم ماحول فراہم کرنا ہے اور اس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button