پاکستانکاروبار

پی آئی اے اور سری لنکن ایئرلائن کے درمیان انجینئرنگ خدمات کا معاہدہ

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) اور سری لنکن ایئرلائن کے مابین انجینئرنگ خدمات کی فراہمی سے متعلق ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت پی آئی اے، لاہور ایئرپورٹ پر سری لنکن ایئرلائن کی پروازوں کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

معاہدے کے مطابق، پی آئی اے لاہور ایئرپورٹ پر سری لنکن ایئرلائن کی ہفتہ وار چار پروازوں کو مکمل انجینئرنگ سپورٹ فراہم کرے گی۔ اس معاہدے کو نہ صرف پی آئی اے کی انجینئرنگ صلاحیتوں پر بین الاقوامی اعتماد کا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے بلکہ یہ زرمبادلہ کمانے کے لیے بھی ایک مؤثر قدم ہے۔

اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر طیارے کے اندر ایک سادہ مگر پُرتپاک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سری لنکن ایئرلائن کے عملے اور پی آئی اے ٹیم نے شرکت کی اور کیک کاٹا گیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، پی آئی اے انجینئرنگ اس وقت بھی ملکی و غیر ملکی کئی ایئرلائنز کو اعلیٰ معیار کی تکنیکی خدمات فراہم کر رہی ہے، اور یہ نیا معاہدہ اس اعتماد میں مزید اضافہ کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button