پاکستان
Trending

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا کیس میں اہم پیش رفت، ملزم حسن زاہد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

 

اسلام آباد: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار ملزم حسن زاہد کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے اسے جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی تھی، تاہم عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ کی منظوری دی۔

سامعہ حجاب نے الزام عائد کیا تھا کہ حسن زاہد نے ان کے گھر کے باہر انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی اور قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزم ان کا سابق منگیتر تھا لیکن ان کا رشتہ ختم ہو چکا ہے۔

اس مقدمے کے علاوہ ملزم حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں پہلے سے اغواء کا مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button