کھیل
Trending

ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹکراؤ پر ڈیڈ لاک: آئی سی سی کا اعلیٰ سطح کا وفد لاہور پہنچ گیا

 

لاہور : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے خدشات کو ختم کرنے کے لیے عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان سے براہِ راست رابطے کا فیصلہ کر لیا۔ آئی سی سی کا وفد پاکستان کو منانے کے مشن پر لاہور پہنچ چکا ہے۔
آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ جب لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی عامر میر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس اہم دورے کے دوران بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام بھی لاہور میں موجود ہیں، جو اس معاملے میں ثالثی یا معاونت کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
آج لاہور میں ایک ہنگامی اور غیر معمولی اجلاس منعقد ہوگا جس میں محسن نقوی (چیئرمین پی سی بی) پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ عمران خواجہ (ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی) بائیکاٹ کے فیصلے سے پیچھے ہٹنے کی درخواست کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت کرکٹ کے دیگر پیچیدہ معاملات پر سہ فریقی مشاورت کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button