پاکستان
Trending

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری: وفاقی وزیر قانون نے نئی سہولیاتی ایپ متعارف کرا دی

 

بارسلونا: وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہی ہے، جس کے لیے ایک خصوصی موبائل ایپ لانچ کر دی گئی ہے۔بارسلونا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کے خطاب کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
معاشی استحکام: ملک کو موجودہ معاشی بحران اور مشکلات سے نکالنے میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار کسی معمار سے کم نہیں ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ بیرونِ ملک مقیم ہر پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کا سفیر ہے جو ملک کا نام روشن کر رہا ہے۔
وزیر قانون نے نئی ایپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب اوورسیز پاکستانیوں کو مختلف سرکاری و قانونی سہولیات کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ اس ایپ کے ذریعے کئی پیچیدہ مسائل کو ڈیجیٹل طریقے سے حل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس سے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے عدالتی اور قانونی نظام میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں تاکہ ان کی جائیدادوں اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button