برطانوی حکومت نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت دی ہے اور شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہاں سیکیورٹی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
برطانوی دفترِ خارجہ کے مطابق افغانستان میں غیر ملکی شہریوں کو گرفتاری، حراست اور دیگر سنگین خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے، اور قانونی تحفظ بھی محدود ہے۔ دفتر نے کہا ہے کہ شہری کسی بھی سفر سے قبل خطرات کا مکمل جائزہ لیں، کیونکہ ہنگامی صورتحال میں سفارتی معاونت محدود ہو سکتی ہے۔
یہ انتباہ حالیہ سیکیورٹی صورتحال، غیر ملکیوں سے متعلق واقعات اور پینے کے پانی کے بحران کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔




