نیویارک: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی صحافی کو ایسا کرارا جواب دیا کہ پورا منظر لمحوں میں بدل گیا، اور سوال کرنے والا صحافی بوکھلا کر خاموش ہو گیا۔
واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بھارتی صحافی نے پاکستان پر روایتی الزام لگاتے ہوئے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق سوال کیا۔ شہباز شریف نے لمحہ ضائع کیے بغیر دوٹوک لہجے میں کہا”ہم بھارت کی طرف سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔”
وزیراعظم کے اس برجستہ جواب نے نہ صرف بھارتی میڈیا کو حیرت میں ڈال دیا بلکہ سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام نے اس جواب کو "گودی میڈیا کا سرجیکل اسٹرائیک” قرار دے دیا۔
یہ لمحہ جلد ہی ویڈیو کلپ کی صورت میں وائرل ہو گیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی مزید کوئی سوال کرنے کے بجائے پس منظر میں چپ چاپ کھڑا رہ گیا۔
عوامی حلقے اس جواب کو پاکستان کے مؤقف کی شاندار نمائندگی قرار دے رہے ہیں، جب کہ تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ ایک سفارتی محاذ پر اہم کامیابی تھی۔




