جاپان، فلپائن، ہوائی اور امریکہ میں الاسکا کے کچھ حصوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ کیلیفورنیا، اوریگون اور واشنگٹن سمیت امریکہ کے مغربی ساحل کے کچھ حصوں کے لیے "سونامی واچ” جاری کی گئی۔
اسکے علاوہ نیوزی لینڈ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے متنبہ کیا ہے کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں غیر معمولی لہروں اور ساحل پر غیر متوقع اضافے کی توقع کی جا سکتی ہے۔
سول ڈیفنس نیوزی لینڈ نے خبردار کیا ہے کہ فوری طور پر انخلا کی ضرورت نہیں ہے لیکن شہریوں کو ساحلوں اور ساحلی علاقوں سے دور رہنا چاہیے۔




