بحرالکاہل کے ساحلوں پر واقع جاپانی جوہری پاور پلانٹس نے سونامی کے الرٹ کے پس منظر میں اپنا کام معطل کر دیا ہے۔ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ چلانے والی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی ہولڈنگز کے مطابق تقریباً 4,000 کارکن پلانٹ کمپلیکس کی اونچی جگہوں پر پناہ لے رہے ہیں اور پلانٹ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دور سے نگرانی کر رہے ہیں۔
زلزلے اور سونامی کی وجہ سے 2011 میں بھی فوکوشیما ڈائیچی پلانٹ میں جوہری حادثہ ہوا تھا-




