واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یکم اگست سے بھارت کو امریکا کو برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔ اگر بھارت نے یہ ٹیرف ادا نہیں کیا تو اسے بھاری جرمانہ بھی بھگتنا پڑے گا۔
یہ اقدام مودی حکومت کے لیے سفارتی چیلنج کے بعد معاشی محاذ پر بھی ایک بڑا دھچکا ہے۔ امریکا نے بھارت سے اب تک سب سے زیادہ ٹیرف وصول کیے ہیں، تاہم اب اس پالیسی میں سختی کر دی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے بھارت کی برآمدات متاثر ہوں گی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں تناؤ بڑھ سکتا ہے۔




